ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی امریکہ نواز پالیسیوں کے خلاف ان کے دفتر کے باہر ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا ہے اور ترکی و شام کی سرحد پر ہلاک ہونے والے ترک شہریوں کا انھیں ذمہ دار قراردیا ہے۔ مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سڑک بلاک کردی گئی ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کیے ، واٹر کینن کا استعمال کیا، جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس پر پتھر برسائے، مظاہرین نے ترک وزیر اعظم کو ترکی کے سرحدی شہر ریحانلی میں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ترک شہریوں کا ذمہ دار قراردیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ ترک وزیر اعظم کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے شام اور ترکی کے تعلقات خراب ہوئے ہیں اور امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہا ہے۔ مظاہرین نے ترکی کے وزیر اعظم کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔
.......
/169